ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایڈی یورپا اور سدارامیا کا ایک ہی ہیلی کاپٹر میں شیموگہ کیلئے سفر

ایڈی یورپا اور سدارامیا کا ایک ہی ہیلی کاپٹر میں شیموگہ کیلئے سفر

Mon, 09 Nov 2020 12:19:07    S.O. News Service

بنگلورو،9؍نومبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور سابق وزیر اعلیٰ و ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے اتوار کو شیموگہ میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کیلئے بنگلور سے شیموگہ تک کا سفر ایک ہی ہیلی کاپٹر میں کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر نے شیموگہ میں اتوار کے روز الگ الگ پروگراموں کو منظوری دی تھی۔سابق رکن اسمبلی سرینواس کی دختر کی شادی کیلئے ان دونوں رہنماؤں کا پروگرام طے تھا، یہاں کے سرجے کلیان منٹپ میں ہوئی اس شادی کیلئے دونوں رہنما مدعو تھے، اسی لئے وزیر اعلیٰ نے یہاں پہنچنے کیلئے اسی ہیلی کاپٹر میں سفر کرنا طے کیا جو پہلے ہی سدارامیا کیلئے بک کیا گیا تھا۔


Share: